1 نومبر 2016 - 11:30
ایرانی صدر کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
صدارتی دفتر کے سیاسی معاون حمید ابوطالبی نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی نے میشل عون کو ٹیلیفون کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر لبنانی قوم کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے لبنانی سیاسی جماعتوں کےباہمی اتفاق کو اہم قراردیا ہے۔

.......

/169